• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوامہ حملے کے بعد ثقافتی تبادلوں کا جواز نہیں رہتا، شبانہ اعظمی،دہشتگردوں کی خواہش بھی یہی ہے،فرحت اللہ بابر کا جواب

کراچی ( نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تبادلہ جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہتا ، ہمارے جوان ہمارے لئے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں، میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں۔پاکستانی سینیٹر فرحت اللہ بابر نے شبانہ اعظمی کی ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ معذرت کے ساتھ، شبانہ اعظمی آپ غلطی پر ہیں، اور یہی دہشت گرد اور وہ لوگ جو ہمیشہ حالات خراب رکھنا چاہتے ہیں، کی خواہش ہے۔ وہ اس طرح کے ثقافتی تبادلوں کا خاتمہ چاہتے ہیں،وہ نہیں چاہتے کے دونوں ممالک کے عوام قریب آئیں۔ وہ خطہ میں امن کے قیام سے خوفزدہ ہیں۔ وہ اپنی برتر پوزیشن کے کم ہونے سے ڈرتے ہیں۔

تازہ ترین