• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی آرٹسٹ کا سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کیلئے پورٹریٹ کا تحفہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ایک پاکستانی آرٹسٹ رابعہ ذاکر نے ان کیلئے پورٹریٹ کا تحفہ تیار کیا ہے ۔ سعودی ولی عہدکی یہ پورٹریٹ ہاتھ سے تیار کی گئی ہے جس کی تیاری میں ایک ہفتہ لگا ہے۔ روایتی عرب لباس اور رومال کو حقیقی رنگ دیئےگئے ہیں۔ رابعہ ذاکر کا دعویٰ ہے کہ وہ کئی اہم شخصیات کے پورٹریٹ تیار کرچکی ہیں ۔رابعہ ذاکر کی خواہش ہے کہ اپنا تیار کردہ پورٹریٹ وہ خود ولی عہد کو پیش کریں۔موقع نہ ملا تو وہ پورٹریٹ سعودی سفارت خانے کے سپرد کردیں گی ۔   
تازہ ترین