• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی تحفظات دُور کرنے کیلئے اعلیٰ سطح پاکستانی وفد ایران جائے گا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) ایران نے ہفتہ کو پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرے جو سرحد کے قریب 27 پاسداران انقلاب کو قتل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہونے سے انکار کرتا ہے تاہم پاکستان میں تمام اقسام کی ’’جیش‘‘ پر پابندی عائد ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایرانی تحفظات کو نظرانداز نہیں کر سکتا۔ توقع ہے کہ پالیسی کے تحت آئندہ چند دنوں میں دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی متوقع ہے۔ عسکریت پسند گروپ جیش عدل نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ پاکستان میں یہ تنظیم کالعدم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی تحفظات دُور کرنے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے ایران جائے گا۔
تازہ ترین