• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(نمائندہ جنگ) ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کا خواہشمندہے۔ پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اور اس منصوبے کے تحت ہمسایہ ممالک میں امن کے قیام پر کام کیا جا سکتا ہے۔ ایران کی جغرافیائی لوکیشن کی اہمیت بتائی اور پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے وسائل کو پراجیکٹ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایرانی سفیر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایران کی توانائی اور ٹرانزٹ کے بغیر مکمل نہیں کیا جا سکتا۔ ایران کی توانائی اور ٹرانزٹ مدد کے بغیر ہو سکتا ہے کہ کئی بلین سے تعمیر کیا جانے والا یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکے۔
تازہ ترین