• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل‘لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22رنز سے ہرادیا

دبئی(عبدالماجد بھٹی،نمائندہ خصوصی)پی ایس ایل‘لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22رنز سے ہرادیا۔139رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم116رنز پر پویلین لوٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق،پاکستان سپر لیگ کے تیسرے دن لاہور قلندرز کی ٹیم حیران کن طور پر میچ میں واپس آئی اور کراچی کنگز کو مشکل صورتحال میں22 رنز سے شکست دے دی۔لاہور نے ٹورنامنٹ میں پہلی جیت کے ساتھ اپنا کھاتا کھول لیا۔نوجوان حارث روف اور شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ نے بازی پلٹ دی۔نوجوان حارث روف نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے23رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جیت کے ساتھ حارث روف آبدیدہ ہوگئے۔تجربہ کار فاسٹ بولر راحت علی نے19رنز تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔میچ میںایک موقع پرکراچی کنگز کی ٹیم آسانی سے جیت کی طرف گامزن تھی۔لیکن شاہین شاہ آفریدی کے اسپیل نے کراچی کے ارمانوں پر اوس ڈال دی۔ہفتے کی شب دبئی اسٹیڈیم میںلاہور قلندرز مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 138 رنز بنائے۔جواب میں کراچی کی ٹیم اچھے آغاز کے باوجود منزل کے قریب آکر ہمت ہار گئی۔کراچی کنگز نے19.5اوورز میں116رنز پر آوٹ ہوگئی۔محمد رضوان34،بابر اعظم28رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔شاہین آفریدی نے20رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کے فخرزمان اور سہیل اختر کی اوپننگ جوڑی 64 رنز پر اس وقت ٹوٹی جب سہیل اختر 39 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، جس کے بعد دقفے قفے سے وکٹیں گرتی رہیں اورفخرزمان 26، ڈیوسچ 28، ڈیویلیئر 3، محمد حفیظ 14، برینڈن ٹیلر 13 رنز بناسکے جب کہ ویلجوئن 8 اور یاسر شاہ 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے عمر خان نے 2، محمد عامر اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
تازہ ترین