• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، دو سیکورٹی اہلکار شہید، دکاندار زخمی

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) لورالائی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے خریداری کرنے والے دو سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ دکاندار زخمی ہو گیا ،حوالدار علاؤالدین اور لانس نائک انور کو ژوب روڈ پر نشانہ بنایا گیا،نماز جنازہ کے بعد میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں،سیکورٹی ذرائع کے مطابق لورالائی سیکورٹی فورس کے دو اہلکار حوالدار علاوالدین اور لانس نائک انور ہفتے کو سادہ کپڑوں میں ژوب روڈ پر واقعہ نجی پلازے کے قریب ایک دکان سے خریداری کر رہے تھے اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح افرادان پراندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں دونوں جوان موقع پر ہی شہید جبکہ دکاندار شمس اللہ شدید زخمی ہو گیا فائرنگ کے باعث علاقے میں بھگڈر مچ گئی اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں او زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد میتیں ٹریننگ سنٹر لے جائیں گئی جہاں نماز جنازہ کے بعد میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں ۔ذرائع کے مطابق حوالدار علاوالدین کا تعلق لکی مروت جبکہ لانس نائک انورکا کرک سے تھا واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔
تازہ ترین