• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب ،38 لاکھ 96 ہزار عمرہ ویزے جاری، پاکستانی بدستور سرفہرست

مکہ المکرمہ (اے پی پی) سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ 9جمادی الثانی 1440ھ تک 38 لاکھ 96 ہزارعمرہ ویزے جاری کئے جاچکے ہیں۔ اب تک 34لاکھ 54 ہزار 398 معتمر ارض مقدس پہنچ چکے ہیں۔ ان میں فی الوقت 431293 معتمر مملکت میں موجود ہیں جبکہ 30 لاکھ 23 ہزار105عمرہ و زیارت کرکے رخصت ہوچکے ہیں۔ وزارت حج کا کہناہے کہ اب تک پاکستان اپناریکارڈ برقرار رکھے ہوئے ہے سب سے زیادہ معتمر پاکستان سے آئے۔انکی تعداد 6لاکھ83ہزار 317ریکارڈ کی گئی۔ انڈونیشیا دوسرے نمبر پر ہے جہاں سے 5 لاکھ 64 ہزار 273معتمر آئے۔ بھارت تیسرے نمبر پر ہے جہاں سے 3لاکھ 73 ہزار781 معتمرین مملکت پہنچے۔ یمن چوتھے، ملائیشیا پانچویں، مصر چھٹے ، ترکی ساتویں ، الجزائر آٹھویں، اردن نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔
تازہ ترین