• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد بن سلمان کے دورے پر پاکستانی افرادی قوت کی سعودی عرب منتقلی پر غور نہیں کیا گیا

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) سابق سینیٹر انور بیگ نے کہا ہے کہ سعودی شہزادے کے پاکستان دورے کے موقعے پر حکومت نے پاکستانی افرادی قوت کی سعودی عرب جانے پر کوئی ہوم ورک نہیں کیا ، جبکہ 2015 میں سعودی عرب میں پاکستانیوں کی تعداد پانچ لاکھ جو اب کم ہوکر88ہزار رہ گئی ہے ، جو کہ پاکستان کو زرمبادلہ فراہمی کا سب سے بڑا زریعہ ہے ان کا یہ کہنا تھا کہ یہ کمی صرف تین برسوں میں آئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر آٹھ سے دس ایم او یوز پر دستخط ہونے جارہے ہیں مگر کسی بھی جگہ اس امر کو زیر غور نہیں رکھا گیا جبکہ سعودی عرب دنیا کے دو نئے جدید ترین شہر تعمیر کرنے جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جو سرمایہ کاری کرنے جارہا ہے اس کے نتائج پانچ سال کے بعد سامنے آئیں گےجبکہ افرادی قوت کی سعودی عرب میں موجودگی کے نتائج فوری نکلنا شروع ہوتے ہیںِ،وزارت خارجہ کے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ تما م تر باتیں ایجنڈے کا حصہ نہیں ہوتیں کچھ باتیں صرف سربراہان کے مابین ہوتی ہیں ، مذید پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دونوں سربراہان کی ملاقاتوں کے بعد اعلامیے تک انتظار کرنا چاہئے ۔
تازہ ترین