• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان بتائیں ولی عہد کو یونیورسٹی کے کس ہاسٹل میں ٹہرائیں گے،پی پی

خیرپور(صباح نیوز)پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر سیدناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان عمران خان یا ان کی ٹیم کی کوشش نہیں بلکہ پس پردہ کسی اور کی کوشش ہے،سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ملک و قوم کیلئے بہتر ہوگا،عمران خان بتائیں ولی عہد کو یونیورسٹی کے کس ہاسٹل میں ٹہرائیں گے۔خیرپور میں شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان عمران خان کی کوشش نہیں بلکہ کسی اور کی کوشش لگتی ہے،ولی عہد کے دورہ کے موقع پر خطیر رقم سے گاڑیاں لی جارہی ہے،وزیر اعظم ہائوس کی گاڑیوں کی نیلامی کرکے عمران خان نے ملکی خزانے کو بڑا نقصان پہنچایا ۔اب وزیر اعظم عمران خان بتائیں سعودی ولی عہد کو کس ہاسٹل میں ٹہرائیں گے کیونکہ عمران خان نے وزیر اعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
تازہ ترین