• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت،گلیشیئرسے ممکنہ تباہی کے پیش نظر ہنگامی اقدامات،عارضی پل کا انتظام

گلگت(جنگ نیوز)شیسپیئر کی چوٹی پر گلیشیئر سرکنے سے بننے والی مصنوعی جھیل کے پانی کے ممکنہ اخراج کی صورت میں ہونے والی متوقع تباہی کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حسن آباد گاؤں سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر موجود اس گلیشیئر کے سرکنے کا سلسلہ گزشتہ برس مئی میں شروع ہوا تھا۔غیر معمولی حرکت سے قریبی مچوہر گلیشیئر سے نکلنے والے پانی کا راستہ رک گیا تھا جو عام طور پر حسن آباد میں دریائے ہنزہ سے ملتا تھا۔ گلیشیئر 7 میٹر یومیہ کی رفتار سے ہنزہ کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں ڈیم کی شکل میں بننے والی جھیل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور وہ اب پھیل کر 700 میٹر تک پہنچ چکی ہے۔
تازہ ترین