• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اویس لغاری کی سربراہی میں جرگہ،27سالہ قبائلی دشمنی کاتصفیہ

چوٹی زیریں (نمائندہ جنگ ) چوٹی زیریں کی کچھیلا اور کاملانی قبائل میں 27 سالہ خونریز دشمنی کے خاتمہ کے لئے ممبر صوبائی اسمبلی اویس لغاری کی زیر صدارت گرینڈ جرگہ میں فریقین کی اب تک کی صلح کرادی گئی،لڑائی میں 9افراد قتل ہوچکے ہیں اور36افراد کو قتل کے مقدمات میں ملوث کیا گیا جن میں 24افراد اعلی عدالتوں سے بری یا بے گناہ ہوئےاور5 افراد تاحال سنٹرل جیل میں مقید ہیں جبکہ 7 افراد عمر قید کی سزائیں کاٹ کر رہائی پاچکی ہیں، جرگہ میں کچھیلا گروپ سے افضل خان حسنانی ، مظہر شاہ ، شبیر قیصر ،نذر کو رائی ،کاملانی گروپ سے منظور سرکانی ، مرزا سکندر ،شریف خان اور سلیمان گوپانگ شامل تھے جبکہ معاونین میں فضل قادر ، امتیاز لغاری ، سیف داجلی ودیگر شامل تھے۔فیصلےکے مطابق کاملانی برادری طیب کچھیلا کے قتل کےعوض ایک کروڑ 80 لاکھ روپے دےگی جبکہ کچھیلا برادر ی محسن اور اسماعیل کے عوض 35 بیگھہ زمین اور 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کر ے گی ۔فریقین کو فیصلہ پر عمل کیلئے 72 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔واضح رہےکہ 3 ستمبر 1991 کو عاظم کچھیلا کو 5 افراد ہجبانی قوم کے اور کر م حسین کاملانی نے مبینہ طور پر قتل کر دیا تھا اورتمام ملزمان عدالت سے بری ہوئے تھے ۔21 جنور ی 1993 کو کرم حسین کو ، 20 اپریل 1993 کو نواب کچھیلا ،1995 میں بلال کاملانی ،پھر محمد بخش کچھیلا ،27 جولائی 2005 کو ظفر کچھیلا پھرامتیاز ،22 جون 2010 کومحمد محسن اوراسماعیل کو قتل کیاگیا۔ 23 جون 2017 کو اسی انتقام کی آگ نے کچھیلا برادری کے محمد طیب کی جان لی۔

تازہ ترین