لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہور چڑیا گھر میں گذشتہ روز عالمی پینگولن ڈے منایا گیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر چڑیا گھر حسن علی سکھیرا ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ایک پرائیویٹ سکول کے بچوں نے آگاہی مہم کے سلسلہ میں پینگولن کی نسل کو در پیش خطرات سے متعلق پوسٹر اور ماڈلز کے زریعے چڑیا گھر میں آنے والے شائقین کو معلومات فراہم کیں کہ اس وقت پینگولن کی آٹھ اقسالم افریقہ اور ایشیا میں پائی جاتی ہیں انکے سکیلز اور گوشت کے حصول کے لیے انکا غیر قانونی شکار کیا جاتا ہے ۔