• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائدالمیعاد گوشت کی موجود گی پر 2 فروزن میٹ یونٹ سیل

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر میٹ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں فروزن میٹ بنانے والی کمپنیوں کی چیکنگ کی۔16 فروزن میٹ یونٹس کی چیکنگ کے دوران زائدالمیعاد گوشت کی موجودگی اور ناقص انتظامات پر 2 سیل، 5 کو بھاری جرمانے عائدکیے گئے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر9 یونٹس کو اصلاحی نوٹس جاری اور5کے لائسنس اپلائی کروائے گئے ،ڈ ی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ناقص سٹوریج،ٹوٹے فریزرز کے استعمال اور ریکارڈ کی عدم موجودگی پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔قصابوں، سلاٹر ہاوسز کے ساتھ فروزن میٹ کو چیک کرنے کا مقصد گوشت کے معیار میں بہتری لانا ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں صرف حفظان صحت اصولوں کے مطابق کام کرنے والوں کی جگہ ہے۔عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی قسم کی رعائت نہیں دی جائے گی۔
تازہ ترین