• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندوستان کو کشمیریوں کا کوئی احساس نہیں :ایم پی اےمہندرپال سنگھ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہندوستان کو کشمیریوں کا کوئی احساس نہیں صرف کشمیر پر قبضہ مطلوب ہےاس لئے ہندوستان نےہمیشہ کشمیریوں پر ظلم کر کے کشمیروں کو دبانے کی کوشش کی،ہندوستان کا پاکستان پر الزام لگانا قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر و پارلیمانی سیکرٹری صوبائی اسمبلی پنجاب مہندر پال سنگھ ویر جی نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہتے کشمیریوں کے ساتھ تکلیف میں ہمیشہ کھڑا رہاہےلیکن ہندوستان کے اندر دخل اندازی کبھی نہیں کی۔ہندوستان سے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری ہضم نہیں جس کی وجہ سے ہندوستان اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نےکہا کہ مودی اگلا الیکشن جیتنے کیلئے ہندوستان میں پھر نفرت کی سیاست کر رہا ہے۔مودی نے ہمیشہ نفرت کے ذریعے ہی الیکشن مہم چلائی۔پاکستان امن پسند ملک ہے ۔اگر ہندوستان باز نہ آیا تو پاکستان کے پاس طاقتور فوج ہے اور پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
تازہ ترین