• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت اسلام کی حفاظت ہے: مجلس احرار اسلام

ملتان(سٹاف رپورٹر) عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت اسلام کی حفاظت ہے، عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں دینی جوش و جذبے، دینی غیرت و حمیت اور حکمت و دانائی سے پوری کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام یونٹ نیو لطیف آباد کے زیر اہتمام جامع مسجد الخلیل میں بسلسلہ دعوت 14 ویں سالانہ شہدائے ختم نبوت کانفرنس منعقدہ 7 مارچ جمعرات بعد نماز مغرب جامع مسجد ختم نبوت، دار بنی ہاشم ملتان، درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب امیر مولانا حافظ سید محمد کفیل بخاری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ رکھے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا ۔ اسی طرح عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا فرض ادا کئے بغیر اسلام اور پیغمبر اسلام ؐکا حق ادا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام 90 سال سے عقیدہ ختم نبوت کے فروغ اور تحفظ کیلئے مثبت انداز میں جدوجہد کو جاری رکھےہوئے ہے ۔درس قرآن میں مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل، ناظم مولانا عبدالقیوم، بھائی لیاقت، عارف شہزاد، مفتی مجاہد الرحمن سمیت کثیر تعداد میں احرار کارکنوں اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔
تازہ ترین