• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ہاؤس آفیسرز کا اجلاس ، میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن ایکٹ مسترد

ملتان (سٹاف رپورٹر )ینگ ہاؤس آفیسرز ایسوسی ایشن نشتر ہسپتال کا اجلاس صدر راؤ احمد سعید کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے پیش کئے گئے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ایکٹ کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رانا شہزاد نے کہا کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ایکٹ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری،غریب مریضوں اور ہیلتھ سسٹم کی تباہی کے مترادف ہے جس کو ڈاکٹرز کمیونٹی متفقہ طور پر مسترد کرتی ہے۔ڈاکٹر احمد سعد نے کہا کہ کہ ڈاکٹرز،نرسز اور ہسپتال کے عملہ کی سرکاری حیثیت کا خاتمہ،انسانی جانوں پر جائز کاروبار اور لیبارٹری ٹیسٹوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ نامنظور ہے۔پہلے ہی سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو کچھ نہیں ملتا۔ڈاکٹر رانا زیشان نے کہا کہ سیاسی مداخلت نے ہسپتالوں کا بیڑا غرق کیا ہوا ہے۔ ایم ٹی آٰئی ایکٹ ان لوگوں کو کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔ڈاکٹر صائمہ راؤ نے کہا کہ حکومت نت نئے تجربات سے گریز کرے۔ ڈاکٹر اسامہ حسن نے کہا کہ سیاسی مداخلت مکمل طور پر بند کی جائے۔ ایم ٹی آئی ایکٹ پوسٹ گریجوایشن اور ریزیڈینسی میں ینگ ڈاکٹرز کی انڈکشن میں رکاوٹ ہوگا۔حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کا مسقبل داؤ پر نہ لگائے ۔ اجلاس میں ڈاکٹر حفصہ،ڈاکٹر قاسم،ڈاکٹر بدر،ڈاکٹر رانا دانش،ڈاکٹر وقاص لغاری، ڈاکٹر حمزہ،ڈاکٹر یوسف ،ڈاکٹر سعدیہ و دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین