• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل کی دیواریں جلد گریں گی اور نواز شریف باہر ہوں گے:ن لیگ

ملتان (سٹاف رپورٹر) نواز شریف رہائی کمیٹی کے صدر بلال بٹ،جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز،سرپرست شاہد مختار لودھی،سینئر نائب صدر منیر اختر لنگاہ، نائب صدر عابد باکسر،سیکرٹری اطلاعات راو ابرارعلی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جیل کی دیواریں جلد گریں گی اور نواز شریف باہر ہوں گے۔شہباز شریف پر کرپشن کے ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے ہائی کورٹ نے رہا کر دیا ۔اب شہباز شریف کی رہائی کے بعد نیازی اور شریف برادران میں میچ پڑے گا۔شہباز شریف کی ضمانت کا ملنا ہی بتاتا ہے کہ کیس کمزور تھا۔ سعودی عرب کے ولی عہد سے جو معاہدے کرنے کا کریڈٹ سلیکٹڈ وزیر اعظم لینا چاہتے ہیں وہ نواز شریف سے ہو چکے تھے۔شہباز شریف کی رہائی کا سن کر فواد چوہدری بے ہوش ہو گئے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوہدری شجاعت اورچوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بھی انکوائریاں کروائی جائیں۔ عدالتیں آزاد ہیں لیکن پاکستان کے عوام سمجھتے ہیں کہ نیب احتساب نہیں کر رہا بلکہ نئے پاکستان میں انتقام ہو رہا ہے ۔
تازہ ترین