• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرامیڈیکس کو کے پی کے طرز پر سروس سٹرکچر دیا جائے:رہنما

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال ملتان(شاہین یونٹی)کے زیر اہتمام نشتر ہسپتال میں پیرامیڈیکس ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی ۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاشق حسین ملک تھے۔ ایسوسی ایشن کے صدر اقبال طائر نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں پیرامیڈیکس ڈے منایا جا رہا ہے ۔چیف ٹیکنیشن ایم آئی سی محمد امین نے خطاب میں پیرامیڈیکس کو ان فرائض کے حوالے سے بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ نشتر ہسپتال کے ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی مذمت کرتے ہیں ۔صوبائی نائب صدر پنجاب پیرامیڈیکس الائنس اے ڈی کنول نے کہا کہ پیرا میڈیکس ہر وقت رسک میں رہتے ہوئے اپنی خدمات سر انجام دیتے ہیں لیکن پیرامیڈیکس کو نہ صرف کم تنخواہ دی جاتی ہے بلکہ ان کے ساتھ سوتیلے جیسا سلوک بھی کیا جاتاہے ۔ملک یوسف اعوان نے کہا کہ پیرامیڈیکس وہ طبقہ ہے جو ہسپتال میں مریضوں کی سب سے زیادہ خدمات سرانجام دیتاہے لیکن جب ان کے حقوق کی بات ہوتی ہے تو انہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ سرپرست ملک منیر احمد نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ایک پاکستان میں دو قانون نہ بنائیں اور پنجاب کے پیرامیڈیکس کو بھی کے پی کے کی طرز پر سروس سٹرکچر دیا جائے۔فوری طور پر الائیڈہیلتھ پروفیشنلز کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے۔کے پی کے کی طرز پر سکیل 1 سے 16 کے پیرامیڈیکس کوہیلتھ پروفیشنلز الاونس اور ہیلتھ رسک الاونس دیا جائے۔کنٹریکٹ،ڈیلی ویجز اور بورڈ آف مینجمنٹ کے ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے ورنہ بہت جلد پنجاب بھر میں ہڑتال و احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔
تازہ ترین