• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر بھر میں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کیخلاف کریک ڈاؤن ، 16 سیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان کا شہر بھر میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کے خلاف کریک ڈاون ، 16پارکنگ اسٹینڈ سیل کرکےٹرسٹ پلازہ،شاہ شمس دربار سمیت دیگرعلاقوں سے چار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کیلئے درخواست دے دی ہے، جبکہ دوسری طرف تھانہ نیو ملتان کے ایس ایچ او نے مقدمہ درج سے انکار کردیا ہے جس پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان اقبال فرید آج آر پی او ملتان سے ملاقات کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان اقبال فرید کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن ملک اصغر کھوکھر نے شہر بھر میں لگائے جانیوالے 16پارکنگ اسٹینڈ کو بند کروا کر 4ملزمان کو گرفتار کرکے علاقہ تھانہ کے حوالے کردیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ نیو ملتان لے گئے اور مقدمہ اندارج کیلئے درخواست دی جس پر ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان راشد تھہیم نے ملازمین سے بدتمیزی شروع کردی اور مقدمہ اندارج سے انکار کردیا ہے جس پر ریگولیشن برانچ کے عملہ نے شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کے خلاف کاروائی روک دی ہے۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال فرید آج آر پی او ملتان سے پولیس کے تعاون حاصل کرنے کیلئے ملاقات کریں گے۔
تازہ ترین