• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کے تعلیمی اداروں پرچھاپے،ناقص کارکردگی پر پرنسپل معطل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے گزشتہ روزتعلیمی معیار چیک کرنے کیلئے مختلف تعلیمی اداروں کے اچانک دورے کئے۔ اس دوران انہوں نے ناقص کارکردگی پر پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول سمیجہ آباد کو معطل کردیا جبکہ دیگر عملے کو سخت وارننگ جاری کی۔ڈپٹی کمشنر نے مہر خالد محمود ہراج کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا بھی حکم دیا۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نےسکول بجٹ کی انسپکشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوک شہیداں کا اچانک دورہ کیا اور کلاس رومز میں جاکر تعلیمی معیار بھی چیک کیا۔اس موقع پر انہوں نے مختلف کلاسز کی طالبات کو ان کے مضامین پر لیکچر بھی دیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سکولوںکی چار دیواری سکیورٹی سٹینڈرڈ کے مطابق ہر صورت مکمل کی جائے۔
تازہ ترین