• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوائز ہائی سکول باغ بیگی والا کی اراضی قبضہ مافیا سےواگزار

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنرملتان مدثر ریاض ملک نے تعلیمی اداروں کی اراضی اور پارکنگ پر قبضوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو بھرپور کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی ہے۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عوام کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر متعلقہ اداروں کے ہمراہ قبضہ کی شکایات پر بوائز ہائی سکول باغ بیگی والا پہنچے تو سکول کی دیوار اور ملحقہ اراضی پر قبضہ مافیا نے تعمیرات کررکھی تھیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری سکول کی دیوار اور ملحقہ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم تمام سکولوں کا سروے کرکے قبضہ مافیا کی نشاندہی کرے۔سکولز کی پارکنگ اور گراؤنڈز پر کسی صورت تجاوزات نہیں ہونے دینگے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر سی ای او میونسپل کارپوریشن اقبال فرید کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے بوائز سکول بیگی والا اور چوک شہیداں کے ملحقہ علاقوں میں بھرپور انسداد تجاوزات آپریشن کرکے بھاری مقدار میں سامان قبضے میں لے لیا۔
تازہ ترین