• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(نیوزڈیسک)ضروری مرمت اورتنصیب کی وجہ سے132کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمشن لائن نیوشاہی باغ سے بجلی کی فراہمی16فروری صبح 8بجے سے 19فروری شام 4بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے 132کے وی شاہی باغ،دلہ زاک،سخی چشمہ، ورسک اور66 کے وی ورسک گرڈز پراس عرصہ کے دوران بوقت ضرورت اضافی لوڈشیڈنگ کی جائے گی،132 کے وی پشاورسٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی17،18 ،19 ،20 فروری صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی لالہ،جھگڑا،نشترآباد،چغل پورہ،ریڈیوپاکستان،فقرآباد 2،گلبہار 1،2،ہشتنگری،مولوجی ہسپتال،پھندوروڈ، زریاب،شیخ آباد،سیٹھی ٹاؤن،اسلام آباد،شعبہ اورکاکشال،چمکنی، فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔
تازہ ترین