• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں گھسنے والے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 69 سالہ تاجر جاں بحق، پوتی زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں گھرمیں گھسنے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 69 سالہ تاجر جاں بحق اوراس کی 20سالہ پوتی زخمی ہوگئی جب کہ دیگروارداتوں میں جڑواں شہروں کے رہائشی تین گاڑیوں ،پانچ موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ محلہ گلشن جلیل مورگاہ موڑکے رہائشی ارشدہارون نے مورگاہ پولیس کوبتایاکہ جمعہ کی رات 9بجے میں فیملی کے ہمراہ گھرمیں موجودتھاکہ اچانک صحن میں موجودمیری بیٹی ماہ نورکا شور سن کرمیرے والدمحمدہارون قریشی اورمیں صحن کی طرف بھاگے جہاں تین مسلح ڈاکو میری بیٹی کوہاتھ سے پکڑکرگھسیٹ رہے تھے ہم نےشورکیاتوایک ڈاکونے سیدھافائرمیرے والد پر کیا جوا نہیں چھاتی پرلگا، جب کہ دوسرے ڈاکونے میری بیٹی پرفائرکیاجواسے دائیں بازوکی کہنی پرلگا ،تینوں ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے مین گیٹ سے نکل کرسفیدکارمیں بیٹھ کرفرارہوگئے میں والد اوربیٹی کولے کرہسپتال پہنچاجہاں میرے والدجاں بحق ہوگئے۔ مقتول ہارون قریشی کشمیرروڈپرچشموں کی دکان حاجی عثمان اینڈسنزکے مالک تھے۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ ڈھوک مستقیم سے فیصل ریاض کی مہران کار نمبرایف ایکس -563،تھانہ سول لائن کے علاقہ میں ایکسائزدفترکے قریب سے محمد زیاب خان کی مہران کار نمبرایل ای بی -1782،تھانہ مندرہ کے علاقہ ٹول پلازہ سے سب انسپکٹر شکیل احمدکیانی کی گاڑی نمبریایل آرایل -4355،تھانہ صادق آبادکے علاقہ کھنہ کاک سے عمر فاروق کی موٹر سائیکل نمبر آرآئی پی1233،تھانہ بنی گالاکے علاقہ موہریاں سے نعیم خان کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی آر،7028چو،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ منڈی مویشیاں سے عبداللہ کی موٹرسائیکل125نمبرآرآئی کے-2692،چوری ہوگئی۔ تھانہ کینٹ کو محمد مدثر شیخ نے بتایا کہ میں، میرا دوست خالد عثمان کھاناکھانے کے بعدجارہے تھے کہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل،پرس ،10 ہزارروپے ودیگرکارڈچھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ٹیکسلاکو آفتاب احمدنے بتایا کہ میری دکان کے غلہ میں سے 2لاکھ30ہزارروپے نامعلوم چوروں نے چوری کرلئے۔تھانہ واہ کینٹ کو شاہد رؤف نے بتایا کہ میں ،میرا بھائی راشدرؤف معہ دیگر فیملی گھر میں موجودتھے کہ3 نامعلوم مسلح ملزمان گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پر ہمارے گھر سے لیپ ٹاپ،طلائی زیورات،نقدی28ہزارروپے اور میرا موٹرسائیکل125نمبرآرآئی ایل-1330چھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ روات کو ملک ندیم ضیا نے بتایا کہ میں پراپرٹی کاکام کر تا ہو ں میں اور میرا دوست غلام مصطفی اور غلام مرتضی بسلسلہ زمین کی خرید و فروخت راجہ اسد کے گھر گئےمیں نے 6لاکھ 80ہزارروپے اسکے گھر الماری میں رکھے ۔کچھ دیر بعد جب ہم واپس دوسرے کمرے میں آئے تو وہاں پرراجہ اسد کا ملازم فیاض حسین موجود نہ تھا میں الماری سے رقم نکالنے گیا تو وہاں پر میری رقم موجود نہ تھی ۔تھانہ مری کو سونیا یاسر نے بتایا کہ گھر کی الماری سے میرا زیور ساڑھے سات تولے اور نقدی 14ہزار روپے غائب تھے ۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس کو جنید نے بتایا کہ تین نامعلوم مسلح ڈاکو مدعی سے موٹر سائیکل اپلائیڈ فار اورایک موبائل فون کل مالیتی ایک لاکھ بارہ ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے۔ ندیم خان نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ سہ پہر ساڑھے چار بجے دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوارمجھ سےدو مابائل فون، دو ہزار روپے و دیگر سامان کل مالیتی انیس ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے ۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کو ماجد نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے گھر سے باتھ روم کی ٹوٹیاں اور یوپی ایس کل مالیتی تیس ہزار روپے چوری کر لئے ۔ تھانہ کوہسار پولیس نے مبشر کی رپورٹ پر اکرم کے خلاف چار لاکھ ستر ہزار روپے کا چیک ،تھانہ بھارہ کہو پولیس نے نواب شاہ کی رپورٹ پر شاہد کے خلاف ایک لاکھ روپے کا چیک ،تھانہ مارگلہ پولیس نے فرید کی رپورٹ پر عثمان کے خلاف ایک لاکھ ستر ہزار روپے کا چیک،تھانہ کھنہ پولیس نے شاہد کی رپورٹ پر اصغر کے خلاف چوبیس لاکھ چھیاسٹھ ہزار نو سو اناسی روپے کا چیک،تھانہ رتہ امرال پولیس نے محمد عامرکی رپورٹ پر محمدہارون کے خلاف 4لاکھ 50 ہزار روپے کے دوچیک،تھانہ ائرپورٹ پولیس نے احمد سعیدولدشیخ محمد سعید کی رپورٹ پر عمار بن اطہر کے خلاف4چیک مالیتی1کروڑ22لاکھ 80ہزارروپے ،تھانہ ائرپورٹ پولیس نے نبیل نثار کی رپورٹ پرعمار بن اطہر کے خلاف 2چیک مالیتی50لاکھ روپے ڈس آنرہونے پرمقدمات درج کرلئے۔
تازہ ترین