• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جے پرنسپل روڈ پر آپریشن، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے اوراسلام آباد انتظامیہ نے آئی جے پرنسپل روڈ پر گرینڈ آپریشن کے دوران غیر قا نونی طور پر تعمیر کردہ متعدد دکا نیں، کھوکھے ، چھپر ہوٹلز، فروٹ سٹالز، بس سٹینڈز اور دیگر تجا وزات کا خاتمہ کر دیا ۔ ڈائریکٹر انفورسمنٹ سی ڈی اے فہیم بادشاہ خٹک اور اسسٹنٹ کمشنر صدر سعد اسد نے آپریشن کی نگرانی کی ۔ آپریشن کے دوران منڈی موڑ سے کیرج فیکٹری تک کے علا قے سے تجا وزات کا مکمل خا تمہ کر دیا گیا۔ آئی جے پرنسپل روڈ پر منڈی موڑتا کیرج فیکٹری سڑک کے دونوں اطراف بشمول سروس روڈ کا رروائی عمل میں لائی گئی اور تقریباً 100کنال سے زائد ارا ضی کو وا گزار کر وا لیا گیا۔وا ضح رہے کہ ان تجا وزات کے باعث نہ صرف عوام کی نقل وحرکت متا ثر ہو رہی تھی بلکہ آئی جے پرنسپل روڈ جو اسلام آباد کی اہم شاہراہ ہے پر ٹریفک کی روانی بھی متا ثر ہورہی تھی۔ آپریشن کے پہلے روز تقریباً 30کنال ارا ضی وا گزار کر وائی گئی تھی جبکہ ہفتے کے روز تقریباً 100کنال مزید سر کاری ارا ضی وا گزار کر وائی گئی۔
تازہ ترین