• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل مسجد کے باتھ رومز کی حالت زار وضو کیلئے گرم پانی کی عدم دستیابی

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) شہر یوں نے فیصل مسجد اسلام آ باد کے باتھ رومز کی حالت زار اور وضو کیلئے گرم پانی کی عدم دستیابی پر تشویش اور غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اور چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل مسجد کی مینٹی نینس کو بہتر کیا جا ئے ۔ نمازیوں نے بتا یا کہ واش رومز کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔گرم پانی دستیاب نہیں ، ہال میں بھی ہیٹنگ سسٹم کام نہیں کر رہا۔مینٹی نینس پر مامور سی ڈی اے حکام کا مؤقف ہے کہ فیصل مسجد کو تفریحی مقام بنا دیا گیا ہے، روزانہ ہزاروں لوگ آتے ہیں ، آنے والوں، ڈرائیورز اور مزدوروں کیلئے مسجد سے باہر ٹوائلٹس تعمیر کر دیئے جائیں تاکہ مسجد کے واش رومز پر دبائو کم ہو۔ گیزر چلا ئے جاتے ہیں لیکن ہزاروں لوگوں کیلئے گرم پانی کی فراہمی مشکل ہے کیونکہ گیس کی سپلائی بھی کم آ رہی ہے ۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ مسجد کا انتظام ابھی تک اسلامی یو نیورسٹی کے پاس ہے جسے سی ڈی اے یا محکمہ اوقاف کو دیا جا ئے۔
تازہ ترین