• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گو جر خان بار کی جائز ضرو ریات پوری کی جا ئیں گی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

گو جر خان(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی رانا مسعود اختر نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس ، جوڈیشل لاک اپ ، سول کیسز کا ریکارڈ روم ، ایمرجنسی گیٹ و دیگر گو جر خان بار کی جائز ضرو ریات ہیں جن کو پورا کر نے کیلئے مر بوط کو ششیں کی جا ئیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے دورے کے دوران کیا۔رانا مسعود اختر تھانہ گو جر خان بھی گئے جہاں انہوں نے پودا لگا یا۔ انہوں نے کہا کہ گوجرخان کا شمار پنجاب کی بڑی تحصیلوں میں ہوتا ہے ، آبادی کے لحاظ سے کیسز بھی زیادہ ہیں۔ بار کی لائبریری کے لئے کمپیوٹر ز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،سول ریکارڈ روم قائم کیا جائے گا جس سے یہاں پر تحصیل گوجرخان کے لوگوں کو آسانیاں میسر آسکیں گی اس موقع پر بار صدر راجہ ظہور منظور نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججکو سووینئر پیش کیا۔
تازہ ترین