• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے تھانہ وارث خان کے علاقہ میں وارڈن کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کے مقدمہ کی سماعت اٹھارہ فروری تک ملتوی کر دی، کرپا کے رہائشی راجہ راعید پر الزام ہے کہ اس نے گزشتہ سال 12جون کو عالم خان چوک اقبال روڈ پر عین افطاری کے وقت نو پارکنگ پر گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر فائرنگ کر کے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن شاہد سرورسمیت گوجرانوالہ کے رہائشی راہ گیر نثار کی جان لے لی تھی، موقع پر موجود افراد نے ملزم کو گاڑی سمیت قابو کر تھانہ وارث خان پولیس کے حوالے کیا تھا۔
تازہ ترین