• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی بورڈ کا اہلکاررشوت لیتےپکڑا گیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا اہل کاررشوت لیتے گرفتار کرلیا گیا،محکمہ انسداد رشوت ستانی راولپنڈی نے ملزم اوراس کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ نویدولدگلزارسکنہ جھنڈاچیچی نے ڈائریکٹراینٹی کرپشن راولپنڈی کے درخواست دی کہ اس کے عزیزراجہ سہیل مسعودکے میٹرک رزلٹ کارڈ پراس کانام سہیل محمودلکھاگیاجس کی درستگی کے لئے بورڈ دفتر کے دوسال سے چکرلگارہے ہیں اس دوران رجسٹریشن برانچ میں طارق سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات ہوئی جس نے کہاکہ آپ کاکام پیسے دئیے بغیرنہیں ہوگا،وہ ہمیں ڈسپلن برانچ میں راجہ سجاداکبرکے پاس لے گیااوراسے ہمارمسئلہ بتایا جنہوں نے باہم مشورہ ہوکرکہاکہ آپ کے کام کے ایک لاکھ روپے لگیں گے جس کے بعدانہوں نے ہمیں ناصرنامی کلرک سے ملوایا جس نے ہم سے 15ہزارروپے محمدساجد اورراشداقبال کے سامنے وصول کئے پھرایزی پیسے کے ذریعے 10ہزارروپےطارق کے اکاؤنٹ نمبرمیں اورراجہ سجاداکبرکے اکاؤنٹ میں دس ہزارروپے بھیجنے کاکہا ہے ، 55ہزارباقی ہیں جس میں سے 20ہزارروپے بطوررشوت آج اداکرنے ہیں۔ ڈائریکٹراینٹی کرپشن کی ہدایت میں مجسٹریٹ کی نگرانی میں ریڈکرکے نائب قاصد پنڈی بورڈناصربشیرکو20ہزارروپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاگیا۔
تازہ ترین