• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم سکولوں کالجوں میں بھی شروع کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) چیئرمین آر ڈی اے محمد عارف عباسی اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس رائو عاطف رضا نے وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم سکولوں اور کالجز میں بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی راولپنڈی کو صاف و سرسبز بنانے کیلئے بہار 2019ء کی شجرکاری مہم کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ آر ڈی اے نے شہر کو سرسبزو شاداب بنانے اور خوبصورتی کو دوبالا کرنے کیلئے اپنا ہارٹیکلچر ونگ قائم کر دیا ہے جس کے فوکل پرسن رائو عاطف رضا کا کہنا ہے کہ کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر جمعہ کو شہباز شریف پارک میں نمائشی فٹ بال میچ بھی کرایا جائیگا اور اس دوران پارک میں آنے والے ہر شہری کو مفت پودے بھی فراہم کئے جائیں گے تاکہ جلداز جلد راولپنڈی شہر میں ہریالی اور سرسبز پودے دیکھنے کو ملیں۔ شجرکاری مہم کے دوران سڑکوں کے کناروں پر بھی پودے اور پھول لگا کر شہر کی خوبصورتی کو بڑھایا جائیگا۔ وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی کامیابی کیلئے مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی ذمہ داریاں دی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین