• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین افرادزخمی ہو گئے۔تھانہ رتہ امرال کو حفیظ الرحمان نے بتایا کہ میرا چھوٹا بھائی رئیس خان اور میں ڈھوک حسومیں باہر گلی میں تھے کہ محمدی اور اس کا بھائی سلیما ن پندرہ نامعلوم ملزموں کے ہمراہ آیا اور ہوائی فائرنگ کی جنہوں نے میرے سر میں پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا۔تھانہ ریس کورس پولیس کو اورنگزیب نے بتایاکہ میرابیٹا سمیر خان چھت پر موجودتھاکہ اویس کاماموں چھت پر گیا اور میرے بیٹے پر پسٹل سے فائرکرکے اسے شدیدزخمی کر دیا۔رینج روڈپر31سالہ شخص نے خودکوگولی مارکرزخمی کرلیا۔ریسکیو1122کے مطابق ہشام عادل ولد شبیر حسین نے خودکوگولی ماری ، اسے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین