• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا حسن کو قائمہ کمیٹی کی سربراہی ملنا اعزاز کی بات ہے،بلوچستان بس فیڈریشن

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان بس فیڈریشن کے صوبائی صدر حاجی جمعہ خان بادینی، ٹرانسپورٹر حاجی عبدالمالک محمدحسنی ،حاجی عبدالقادر محمد حسنی ،حاجی محمد طاہر محمد حسنی، محمود بادینی ،حاجی خداداد شاہوانی و دیگر نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ کو قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین منتخب ہو نے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ بلوچستان کے ایم این اے کو کسی کمیٹی کی سربراہی ملنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے آغا حسن بلوچ کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی آئی حکومت سے معاہدے کے تحت نیشنل ہائی وے روڈ کو ڈبل کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب کمیٹی چئیر مین پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ تمام صوبوں کے اہم امور عوام کی پسماندگی غربت کے خاتمے صوبوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشش کریں تا کہ صوبوں کے عوام کے درمیان ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ مل سکے۔
تازہ ترین