• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کی جائے،بی ایس او

کوئٹہ(آن لائن)بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کو بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں منصوبے کے تحت مکمل آزادی دی گئی ہے، نوجوانوں کے ہاتھوں سے قلم اور کتاب چھین کر منشیات دی جارہی ہے ۔ آج بھی سیکڑوں کی تعداد میں طلبا اس جان لیوا زہر کا استعمال کر کے زندگی کو ختم کر رہے ہیں ۔لیکن اس کے باوجود ان منشیات فروشوں کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔جس کی وجہ سے شرح خواندگی تیزی سے کم ہورہی ہے۔اور جس طرح انہیں کھلی چھوٹ دی گئی ہے، آنے والے چند سالوں میں یہ پوری آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔ قانون سازی کرنے والے ادارے ان کیخلاف سخت قانون سازی کریں ۔اور ان کیخلاف آپریشن شروع کیا جائے۔
تازہ ترین