• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے لیویز اہلکاروں کی تربیت کا عمل شروع

کوئٹہ (خ ن)بلو چستان لیویز کے اہلکاروں کو اسپیشل برانچ کے شعبہ سیکورٹی برانچ میں تربیت دینے کا عمل شروع ہو گیا ،پہلے مرحلے کے دو ہفتے کے کورس میں 25 اہلکاروں کوتربیت دی گئی دوسرے کورس کی اختتامی تقریب کے موقع ایس پی سیکورٹی اسد خا ن ناصر نے تربیت مکمل کرنے والے لیویز اہلکاروں میں اسناد تقسیم کیںاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی جی پولیس محسن حسن بٹ کی ہدایت پر بلوچستان لیویز کے اہلکاروں کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اور جدید تربیت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے سیکورٹی برانچ کے تربیت یافتہ اہلکاروں کے توسط سے ٹریننگ دی جارہی ہے جس میں بلو چستان کے تمام اضلاع سے 25اہلکاروں کو پیشہ وارنہ تربیت دینے کاعمل جاری ہے ،بم ڈسپوزل خصوصی یونٹ کے تربیت یافتہ اہلکاروں کے ذریعے بم ڈسپوزل اور دیگر آتش گیر مادہ کے علاوہ واک تھروگیٹ اور سیکورٹی کے دیگر امور کے حوالے سے تربیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ہماری کوشش ہے کہ ہمارے تربیت یافتہ اہلکار بلوچستان فورس کے دیگر اہلکاروں کو بھی تربیت دیکر مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تیار کریں ۔
تازہ ترین