• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کا نوتعمیر ایم پی اے لاجز کا معائنہ ،بعض نقائص کی نشاندہی

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایم پی ہاسٹل میں نوتعمیر شدہ ایم پی اے لاجز کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہیں منصوبے کے بارے بریفنگ دی گئی، صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ نے مجموعی طور پر تعمیراتی کام کے معیار کو سراہتے ہوئے بعض نقائص کی نشاندہی کی اور ان کی فوری درستگی کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے میں شامل دیگر زیرتکمیل ایم پی اے لاجز کی جلد تکمیل کی ہدایت بھی کی، وزیراعلیٰ نے اسمبلی ہال کے مجوزہ ایڈمن بلاک کی تعمیر کے منصوبے کی جگہ کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ منصوبے میں درختوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین