• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں پیر کو عام تعطیل کا اعلان

شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیر کو اسلام آباد کے سرکاری، نجی اور وفاقی ادارے بند رہیں گے، جبکہ تعلیمی اداروں کو بھی بند رکھا جائے گا تاہم وزارت داخلہ، خزانہ، خارجہ، کابینہ اور کامرس کا ضروری اسٹاف موجود رہے گا ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بھی دو روز کے لیے موخر کردیا گیا ہے ، اجلاس اب بدھ کی شام کو ہوگا ۔

ریسکیو، سی ڈی اے، سرکاری اسپتال، ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق کام کریں گی ، سپریم کورٹ 18 فروری کو کھلی رہے گی ، کاز لسٹ کے مطابق کیسز کی سماعت کی جائے گی ۔

دوسری جانب سی ایس ایس کے امتحان بھی شیڈول کےمطابق اسلام آباد کے سینٹرز میں ہوں گے۔

تازہ ترین