• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹ سے متعلق چیف جسٹس کا فیصلہ قابل تحسین ہے، چودھری شجاعت

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جھوٹ سے متعلق چیف جسٹس پاکستان کا فیصلہ قابل تحسین ہے، چیف جسٹس ہتک عزت کے قانون میں اصلاحات لائیں تاکہ کوئی کسی کی پگڑی نہ اچھال سکے۔

لاہورسے جاری بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ بغیر ثبوت الزام لگانے والوں کی بیخ کنی کیلئے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایک برطانوی اخبار نےاُن پر قرضہ معاف کرانے کا الزام لگایا تھا جس کے خلاف کوئین بینچ میں مقدمہ دائر کیا گیا ، برطانوی اخبار نے نہ صرف معافی نامہ شائع کیا بلکہ وکلاء کے اخراجات بھی ادا کئے۔

تازہ ترین