• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمچماتی جدید گاڑیوں نے شائقین کو حیران کردیا


کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سالانہ انٹرنیشنل آٹو شو2019کاباقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، جس میں سینکڑوں چمچماتی جدیدگاڑیوں نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔

ٹورنٹو کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس آٹو شومیں دنیا بھر سے کئی گاڑی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں اور اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلزبھی نمائش کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔

رواں سال اس موٹرشو میں گاڑی ساز کمپنیوں کی جانب سے 6لاکھ 50ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے نمائشی حصے میں کم وبیش1ہزار گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہیں ۔

یہ موٹر شو10روز تک جاری رہنے کے بعد24فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

تازہ ترین