آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ11؍ شوال المکرم 1440 ھ 15؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گےجس میں پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈایٹرز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے۔

پاکستانی وقت کے مطابق یونائیٹڈ اور گلیڈ ایٹرز کے درمیان پہلا میچ شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا جبکہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں رات 9 بجے ٹکرائیں گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے جس میں پہلے میچ میں یونائیٹڈ نے قلندرز کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا۔

لاہور قلندرز نے بھی اب تک دو میچز کھیلیں ہیںجس میںقلندرز نے اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کھائیجبکہ گزشتہ روز کراچی کنگز کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی اب تک صرف ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں