• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال میں نوازشریف کی میڈیکل ہسٹری طلب

لاہور کے جناح اسپتال میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا علاج تیسرے روز بھی جاری ہے، اسپتال کے میڈیکل بورڈ نےنوازشریف کی میڈیکل ہسٹری طلب کرلی ہے ۔

ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر عاصم حمید نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بورڈ نے نوازشریف سے سروسز،پی آئی سی اور لندن میں علاج کی تفصیلات طلب کی ہیں ،رپورٹس کے حصول کے لیے اہل خانہ اورجیل حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عاصم حمیدنے بتایا کہ نواز شریف کے روزانہ کی بنیاد پرٹیسٹ ہورہے ہیں ان کی شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے۔ میڈیکل بورڈ رپورٹس فائنل ہونے کے بعد محکمہ داخلہ کو بھیجے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روزنواز شریف کا ایکو ٹیسٹ اور ای سی جی کی گئی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں ایم ایس نے بتایا کہ نوازشریف سب جیل میں ان سے ملاقات محکمہ داخلہ کی منظوری سے کروائی جاتی ہے ۔

تازہ ترین