• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی وفدکوسخت سیکیورٹی انتظامات میں اسلام آبادپہنچادیاگیا ، وفدمیں محمدبن سلمان کےقریبی ساتھی شامل ہیں۔

وفد2خصوصی طیاروں سےسعودی عرب سےنورخان ایئر بیس پہنچا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نورخان ایئربیس کی سیکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈنےسنبھال لی۔


سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، ان کی آمد سے قبل شاہی ڈاکٹرز، سیکیورٹی اور دیگر عملے پر مشتمل 221 افراد پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں ۔


دوسری جانب ولی عہدکےتاریخی استقبا ل کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پاکستانی حدود میں داخلے پر جے ایف 17 تھنڈر طیارے پروٹوکول دیں گے، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کریں گے، 5تہوں پر مشتمل سکیورٹی دی جائے گی اورسعودی ولی عہد کو ایوان صدر میں استقبالیہ ، ایوان وزیر اعظم میں عشائیہ دیا جائیگا۔ 

تازہ ترین