• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے

 ایم ایس جناح اسپتال کا کہنا ہےکہ نواز شریف کے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ ہرہے ہیں ، شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے ۔

علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عارف تجمل کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوعلاج اوررہائش کی جگہ سےکوئی تکلیف نہیں ہے جبکہ نوازشریف سے کیس ہسٹری حاصل کرلی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر عارف تجمل کا کہنا تھاکہ ڈاکٹروں کی ٹیم نواز شریف کی کیس ہسٹری کا جائزہ لے رہی ہے اورنوازشریف کے علاج سے متعلق ابتدائی رپورٹ حکومت کو دے دی گئی ہے۔

حتمی رپورٹ کےبعد طےہوگا کہ نوازشریف کوکہاں علاج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پرنواز شریف کے ٹیسٹ ہورہے ہیں جبکہ ان کی شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے۔

گذشتہ روزنواز شریف کا ایکو ٹیسٹ اور ای سی جی بھی کی گئی۔

نواز شریف سے آج اسپتال میں ملنے کے لیےمریم نواز اور شہباز شریف اسپتال پہنچےتھے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی ان سے ملاقات کی۔


تازہ ترین