• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلواما واقعے میں بھارت کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا۔

بھارت نے مبینہ حملہ آور عادل ڈار کا تعلق جیش محمد سے جوڑا مگر اس کا تعلق کشمیری تنظیم حزب المجاہدین سے نکلا۔

کشمیر ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عادل ڈار کو بھارتی فورسز نے ستمبر میں آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا۔

کشمیر ٹائمز کی دس ستمبر کی رپورٹ کے مطابق عادل ڈارکو بھارتی فوج نے گرفتار کیا اور اسے فوجی جیپ میں بٹھا کر ساتھ لے گئی تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ عادل احمد ڈار کا تعلق جیش محمد سے نہیں بلکہ مقامی جہادی تنظیم حزب المجاہدین سے تھا۔

خودکش حملہ آورکی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کا تعلق جیش محمد سے ہے اس کا نام کاربم دھماکے کے بعد سامنے آیا۔

تازہ ترین