• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوامہ حملہ: پاکستان کا بھارتی الزامات پر جواب

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے فوری بعد بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کی گئی۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے پلوامہ حملے کے فوری بعد پاکستان لگائے گئے الزامات کا جواب دے دیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق حملے کے فوری بعد پاکستان پرالزامات لگائے گئے ،جیش محمد 2002 ءسے کالعدم تنظیم ہے، تحقیقات کے بغیر پاکستان پرالزام تراشی بھارت کا پرانا وتیرہ ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگرویڈیو بیان بھارتی دعوے کی تصدیق کرتا ہے تو  پھر  بھارت کو کلبھوشن کا بیان بھی تسلیم کرنا ہوگا، کلبھوشن  کا بیان تو رضا کارانہ طور پر ریکارڈ کیا گیا تھا جو بھارت کا حاضر سروس نیوی افسر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو اپنی انٹیلی جینس کی ناکامی پرتوجہ دینی چاہیے، پاکستان بھارت کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی چاہتا ہے۔

دفتر خارجہ نے یہ بھی دہرایا کہ وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ بھارت امن کی طرف ایک قدم چلے توہم دو قدم چلنے کو تیارہیں، داخلی سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لیے سیکیورٹی مسائل کا استعمال خطے کے امن کے مفاد میں نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مشورہ دیا کہ کشمیری نوجوانوں کو ریاستی تشدد سے دبانے کے بجائے بھارت کو میں نہ مانوں کی رٹ سے باہر آنا چاہیے ۔

تازہ ترین