• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سعودی تعلقات نئی نوعیت اختیار کرچکے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات نے نئی نوعیت اختیار کی ہے،آج سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا علان ہوگاجس کی پہلی نشست ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات ہیں جبکہ گزشتہ حکومت کےدورمیں تعلقات سرد مہری کا شکار ہوئے۔

انہوں نے کہا کہہماری حکومت نےتعلقات کی اہمیت کو مد نظر رکھتےہوئےان کودوبارہ استوارکرنےکی کوشش کی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے یکے بعد دیگرے دو دوروں سے تعلقات بحال ہوئے جبکہ سعودی عرب سے 15 سال بعد اس سطح کا وفد پاکستان آرہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہسیاسی تعلقات کےعلاوہ ایک مثالی دوطرفہ اقتصادی شراکت داری قائم ہوگی، سرمایہ کاری اورایم او یوز سے دونوں ملک ایک نئےدورمیں داخل ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام کی سہولت کےلیےسعودی عرب نے ویزا فیس کم کی، اس سےسعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت ملےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھی اپنے ویزوں کو آسان بنایاہے ، سعودی شہری پاکستان آئیں گےتو انہیں آمد پرویزامل جائےگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس طرح کاروبارکرنےمیں آسانیاں پیداہوں گی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین