• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سعودی ولی عہد کی پاکستان میں مصروفیات کا شیڈول سامنے آگیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان میں مصروفیات کا شیڈول سامنے آگیا۔

نور خا ن ائر بیس پہنچنے والے سعودی ولی عہد کا وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور وفاقی کابینہ نے استقبال کیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان کو نور خان ائر بیس سے وزیراعظم ہائوس لے جایا جائے گا،جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔

گارڈ آف آنر کے بعد وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات ہوگی جس کے بعد ایک بار وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کئے جائیں گے۔

وفود کی سطح پر ملاقات کے بعد وزیراعظم ہائوس میں ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے،جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سعودی مہمانوں کےلئے عشائیہ دیا جائےگا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تاریخی دورے پر اسلام آباد کے نور ائر بیس پہنچے،اس سے قبل ان کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر ایف 16 اور جے ایف تھنڈر 17 طیاروں نے سعودی مہمان کو سلامی دے کر حفاظتی حصار میں لے لیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین