• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور : تیز رفتار کاراور ٹرک میں تصادم، دوافراد ہلاک

 لاہور روڈ پر طفیل آباد کے قریب تیز رفتار کار گنے کے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثہ میں کار سوار 2 نوجوان جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شادی کی ویڈیو شوٹنگ کرنے والے پانچ نوجوان اپنی کار، ایل ای ایچ 8004 میں سوار ہوکر وہاڑی سے لاہور واپس جا رہے تھے کہ جب وہ طفیل آباد کے قریب پہنچے تو ان کی گاڑی گنے سے لوڈ ٹرک ایم این آئی 141 سے ٹکرا گئی ۔

حادثہ کے نتیجہ میں 2 نوجوان محمد عمر سکنہ شاہدرہ لاہور اور راجہ عثمان سکنہ پنڈوری اسلام آباد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر تین سیف اللہ سکنہ فرید ٹاؤن گوجرانوالہ محمد معصب سکنہ پشاور روڈ روالپنڈی اور احمد خان سکنہ سکنہ جناح روڈ گوجرانوالہ زخمی ہوگئے جن کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بورےوالا منتقل کر دیا گیا ہے۔

جہاں سے ڈاکٹروں نے احمد خان کو ڈی ایچ کیو ساہیوال ریفر کر دیا ہے پولیس کے مطابق کار سواروں کا تعلق لاہور سے ہے اور شادی کی ویڈیو شوٹنگ کرنے کے بعد لاہور جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے

تازہ ترین