• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جاسوس کلبھو شن جادیوکیس کی سماعت کل ہوگی

پاکستان میں دہشت گردی کے منصوبہ ساز بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کے کیس کی سماعت کل سے عالمی عدالت انصاف میں کل دوبارہ شروع ہوگی جو چار دن جاری رہے گی۔

پاکستان کا موقف ہے کہ ویانا کنونشن کے تحت جنگی قیدی کے حقوق کلبھوشن جادیو کو حاصل نہیں ہے، کیس کا فیصلہ گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے آنے کا امکان ہے ۔


بھارتی نیوی کے حاضر سروس کمانڈر اور راکے ایجنٹ کلبھوشن جادیو نےپاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے کئی منصوبے بنائے جس پر کلبھو شن جادیو کو باقاعدہ کیس چلا کرفوجی عدالت سے سزائےموت کی سزا سنائی جاچکی ہے۔

کلبھو شن جادیوکی سزائے موت کو بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کیاہوا ہے،بھارت نے کلبھو شن جادیو کو ویانا کنونشن کے آرٹیکل 36کے تحت جنگی قیدی کے حقوق دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ ویانا کنونشن کے تحت جنگی قیدی کےحقوق کلبھو شن جادیوکو حاصل نہیں ہیں کیونکہ 2008میں قیدیوں کے تبادلے پرہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے میں یہ بات شامل تھی کہ سیکورٹی خدشات کے معاملے پرکیس ٹو کیس میرٹ پرفیصلہ کیا جائےگا کہ کن لوگوں کو ویانا کنونشن کے تحت حقوق دئیےجاسکتے ہیں۔

عالمی عدالت انصاف میں کل سے شروع ہونے والی سماعت میں پہلے بھارت اپنے دلائل دے گا جس کے جواب میں 19تاریخ کو پاکستان اپنے دلائل اور شواہد پیش کرے گا۔

پاکستان کی طرف سے کیس کا دفاع بیرسٹر خاور قریشی کررہے ہیں، کیس کی سماعت 21فرور تک جاری رہےگی۔

تازہ ترین