پلواما حملے پر سابق بھارتی فوجی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ڈی ایس ہودا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جتنا بارودی مواد استعمال ہوا وہ سرحد پار سے لانا ممکن نہیں۔
بھارتی فوجی کمانڈر کا امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حملے میں جتنا بارودی مواد استعمال ہونے کا بتایا جارہا ہے اتنی بڑی مقدار میں بارودی مواد سرحد پار سے لانا ممکن نہیں۔
واضح رہے کہ بھارت مستقل پلواما حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، چودہ فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں بھارتی فوجیوں پر حملے میں چوالیس بھارتی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔