• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 16 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہو ئے16 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے مبینہ ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان نازک میر،شفیق،منور کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا،سچل پولیس نے منشیات فروش ندیم کو گرفتار کر کے چرس برآمد کرلی جبکہ ایک اور کارروائی میں 7جواریوں اختر، ضمیرالدین، بلال، خادم، تحسین، نعیم اور پرویز کو گرفتار کر کے 19ہزار روپے نقد برآمد کر لیے ،سہراب گوٹھ پولیس نے ایوب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہو ئے 2ملزمان شہزاد اور مظفر کو گرفتار کر کے منی کلاشنکوف ،پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ،عوامی کالونی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم رضوان کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ،عیدگاہ پولیس نے ایک ملزم عبید کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ،گڈاپ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے منشیات فروش خان محمد کو گرفتار کرلیا ۔

تازہ ترین