• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکوں میں 12 تا 15 فٹ بڑے درخت لگائے جارہے ہیں،میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے پارکوں میں 12 تا 15 فٹ بڑے درخت لگائے جارہے ہیںمیئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں ماحولیاتی آلودگی پر کنٹرول پانے کے لئے 2 کروڑ سے زیادہ قدیم نسل اور روایتی درختوں کی ضرورت ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی ایک لاکھ پودے لگانے کے ہدف کو چند ماہ میں پورا کرے گی تاہم عوام کی شمولیت کے بغیر 2 کروڑ کا ہدف پورا کرنے میں وقت لگے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ ابن قاسم میں گل مہر کا 15 فٹ اونچا درخت لگا کر شجرکاری مہم کے آغاز کے موقع پر کیا، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم نے پودوں کے بجائے درخت لگانا شروع کئے ہیں تاکہ جلد از جلد اس کے فوائد حاصل ہوں، پودے کو درخت بننے میں کئی سال درکار ہوں گے جبکہ لگائے جانے والے آج ہی درخت ہیں، انہوں نے کہا کہ باغ ابن قاسم کے بعد جھیل پارک ، ہل پارک سمیت دیگر پارکوں اور بڑی سڑکوں کے کناروں اور گرین بیلٹ میں بھی بڑے درخت لگائے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین